بھٹکل:3؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے شعبہ الیکٹرانیکس اینڈ کمیونکیشن انجنئیرنگ کے زیر اہتمام 29نومبر 2022کو کالج طلبا کے فورم ’ٹیکنوویٹ‘ کے بینر تلےکالجوں کے درمیان ’ ’ٹیک کوئنوکس-2022‘‘ نامی فیسٹ کا انعقاد کیا گیا ۔
افتتاحی تقریب میں ابوظہبی اتصالات کے سنئیر نیٹ ورک انجنئیر محمد حُریص شاہ بندری نے مہمان خصوصی کےطور پر خطاب کرتےہوئے طلبا سے کہاکہ وہ ای ۔ وسائل کا ٹیکنالوجی میں ہونےو الی پیش رفت کا بہتر استعمال کریں ۔ ڈیلوئٹی کے اسوسیٹ ڈائرکٹر وسیم احمد نے اعزازی مہمان کے طورپر طلبا کےسامنے ٹیکنالوجی کی ترقی اور عملی تجربات کےلئے اس طرح کی تقریبات ممد ومعاون ہونے کی بات کہی۔
کالج بورڈ سکریٹری محی الدین رکن الدین نے تقریب کی صدارت کی۔ صدر شعبہ ڈاکٹر ٹی ایم پی راج کمار نے استقبال کیا۔ ٹیکنوویٹ کے صدر درشن آچاریہ نے ٹیکنوویٹ کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیوں کو پیش کیا۔ اس دوران مہمانوں نے ٹیکنوویٹ کے نیوز لیٹر کا اجراء کیا۔ کو آرڈینیٹر پروفیسر شری سئیل بھٹ نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا تو ٹیکنو ویٹ کے نائب صدرایہاب پلو ر نے شکریہ کلمات پیش کئے ۔ فاطمہ اناس اور عائشہ عمیمہ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اس موقع پر کالج پرنسپال ڈاکٹر فضل الرحمن ، رجسٹرار زاہد کھروری ڈائس پر موجود تھے۔